سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی تقدیر سنواردے گا ، محمد اصغر

پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت نے چین کے تعاون سے قدرت کے انمول عطیہ گوادر پورٹ کا خواب پور ا کر دیا ، ایگزیکٹو ممبر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:19

سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی تقدیر سنواردے گا ، محمد اصغر
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس انیڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹوممبر وچیئرمین اولڈ الیکٹرک موٹرز انیڈ مشینری مارکیٹ محمد اصغرنے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی تقدیر سنواردے گا اور اسکی مخالفت کرنے والوں کوخفت کے سوا کچھ نہیں ملے گا پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت نے چین کے تعاون سے قدرت کے انمول عطیہ گوادر پورٹ کا خواب پور ا کر دیا ہے گوادر پورٹ دنیا کی دوسری بڑی قدرتی گہری پورٹ ہے جسے ماضی میں کاغذی منصوبوں تک محدود رکھا تھا افواج پاکستان نے دہشت گردوں اور وطن دشمن عناصر کا خاتمہ کرکے کاشغر کے سنگلاخ پہاڑوں سے گوادر پورٹ تک ’’پاکستان چائنا کو ریڈور‘‘ کو مکمل کر ایا ہے چنانچہ ایسے تاریخ ساز اقدامات کی بناء پر آئندہ ملک کا ہر شخص اپنے پاکستانی ہونے پر فخر کرے گا انہو ںنے گوادر پورٹ کے آغاز پر وزیر اعظم میاں نواز شریف ،افواج پاکستان اور عالم اسلام کے کمانڈر جنرل راحیل شریف اور ہمسایہ ملک چین کے صدر اور وزیر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ منصوبہ سے جہاں چین کو اپنا مال ایکسپورٹ کرنے کے دوران روزانہ 14کروڑ ڈالر کے تیل کی بچت اور مال بردار بحری جہازوں کا سفر 15ہزار کلو میٹر دو ماہ سے کم ہو کر چار دن اور 3ہزار کلو میٹر رہ گیا ہے وہاں پاکستان میں صنعت و تجارت کو فائدہ ہوگا اوربے روزگاری کا خاتمہ ہوگا انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے تاریخی اقدامات کی بناء پر پاکستان میں تین سالوں کے دوران بجلی ،تیل ،گیس کے بحرانوں پر قابو پانے ،عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل کے علاوہ بین الاقوامی طور پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے اور جلد ہی پاکستان کا شمارترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوگا