حکومت نے بچوں کے تحفظ،صحت،تعلیم اور بہتر طرز زندگی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رکھے ہیں
صدر ممنون حسین کا عالمی یوم اطفال پر پیغام
ہفتہ 19 نومبر 2016 22:32
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ اسلام بچوں کے تحفظ اور نگہداشت پر زور دیتا ہے۔
ہمارے مذہبی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق حکومت بچوں کے ترقی و تحفظ کی ضرورت سے پوری طرح آگاہ ہے،جو ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی حیثیت سے ہم بچوں کے بہترین مفاد کو فروغ اور بغیر کسی امتیاز کے ترقیاتی مواقعوں تک رسائی دینے کے پابند ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ تحفظ حقوق اطفال اور ان کیلئے یکساں مواقعوں کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری اور نجی اداروں کے مابین مضبوط شراکت داری کی ضرورت ہے۔انہوں نے والدین،اساتذہ،سول سوسائٹی کے ارکان،این جی اوز،رضاکاروں،مخیر حضرات،بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں،میڈیا اور کارپوریٹ ہاوسز پر زور دیا کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے تعمیری کردار ادا کریں۔صدر مملکت نے کریمنل لائ(دوسری ترمیم)ایکٹ 2016کے نفاذ کیلئے وزارت انسانی حقوق کے کاوشوں کو سراہا جسکے تحت بچوں کی سمگلنگ،جنسی استحصال ،تشدد ،چائلڈ لیب اور بچوں کیخلاف دیگر جرائم میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزائیں دی جاسکیں گی۔انہوں نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کو اجاگر کرنے کے حوالے سے غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی کو بھی سراہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اسی جوش اور جذبے کیساتھ اپنا مشن جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.