ایران کی برّی فوج کے نئے سربراہ کا تقرر
اتوار 20 نومبر 2016 11:00
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل کیمارس حیدری کو ملک کی برّی فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ نے قومی فوج کی زمینی فورسز کے نئے سربراہ کے تقرر کی اطلاع دی ہے۔باون سالہ جنرل حیدری قبل ازیں زمینی افواج کے قائم مقام کمانڈر تھے۔
(جاری ہے)
وہ اپنی نوجوانی میں 1980ء سے 1988ء تک لڑی گئی ایران ، عراق جنگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے برّی افواج کے سابق سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان کو قومی آرمی کا قائم مقام کمانڈر مقرر کیا ہے۔ وہ اپنے سابقہ عہدے پر سات سال تک فائز رہے تھے۔واضح رہے کہ ایران کی نیشنل آرمی اور ایلیٹ پاسداران انقلاب کی اپنی الگ الگ فضائی ،بحری اور برّی افواج ہیںمزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.