ٹرمپ کی جانب سے اپنی یونیورسٹی کا اسکینڈل ختم کرنے کی کوشش

اتوار 20 نومبر 2016 11:10

ٹرمپ کی جانب سے اپنی یونیورسٹی کا اسکینڈل ختم کرنے کی کوشش

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی یونیورسٹی کے حوالے سے دائر کیس کو ختم کرنے کے لیے ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔امریکا کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نوجوانوں کو دھوکا دیکر حاصل کی گئی رقم کو واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس یونیورسٹی کے خلاف مقدمہ ٹرمپ یونیورسٹی کے فعال سابقہ طالب علموں کی جانب سیدائر کیا گیا تھا جن کا دعویٰ تھا کہ ان سے ریئل اسٹیٹ کے گٴْر سکھانے کے لیے ہزاروں ڈالرز لیے گئے تھے، لیکن سیمینارز منعقد نہیں کرائے گئے،نیویارک کے اٹارنی جنرل کے مطابق اب ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کیس کو ختم کرنے کے عوض ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

یہ رقم یونیورسٹی کے چھ ہزار متاثر طلبا میں تقسیم ہوگی۔اٹارنی جنرل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس کے ساتھ ہی تعلیمی قوانین کی خلاف ورزی پر مزید دس لاکھ ڈالر حکومت کو ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :