مشیر صحت کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ اجلاس
ای ڈی اوز صحت اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایم ایس کوترقیاتی سکیموں پر کام تیز کرو انے کی ہدایت
اتوار 20 نومبر 2016 23:10
(جاری ہے)
مشیر صحت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مطابق تمام اضلاع میں ہیلتھ سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
انہوںنے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں متعلقہ ڈی سی او صاحبان کے ساتھ کوآرڈینیشن میں رہتے ہوئے کام کیا جائے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے کہا کہ پنجاب میں بیماریوں کی روک تھام کے پروگرام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے او راس حوالے سے دنیا کے مختلف ممالک میں کامیاب ماڈل کا مطالعہ کیا جا رہاہے۔انہوںنے کہاکہ 2017ء کے اوائل میں بیماریوں کی روک تھام کے لئے نئے اقدامات شروع کئے جائیں گے۔سیکرٹری علی جان خان نے افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں او ردفاتر میں نظم ونسق کو یقینی بنایا جائے اور بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے و الے سٹاف کو جرمانے یا ڈسپلنری ایکشن لیا جائے۔اجلاس میں بنیادی مراکز صحت پر علاج معالجے کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا-سیکرٹری صحت نے صوبے کے 40منتخب ڈی ایچ کیو او رٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کے منصوبے پر عملدرآمد کی رفتار کاجائزہ لیا۔اجلاس میں ہر منصوبے کے پی سی ون کے مطابق ضروریات او رترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لئے ایم ایس حضرات کو ہدایات جاری کی گئیں-سیکرٹری صحت نے ویکسینیٹرز سمیت دیگر آسامیوں پر سٹاف کی بھرتی کے سلسلے میں بھی ضروری ہدایات دیں ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں کاپروگرام (EPI ) انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور چند روز قبل ہونے والے سٹاک ٹیکنگ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے محکمہ صحت کی کوششوں کو سراہا ہے تاہم صوبے میں روٹین ایمونائزیشن کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.