احمد ندیم قاسمی شخصیت ساز اور عہد ساز انسا ن تھے‘ ڈاکٹر عبدالرزاق صابر
پیر 21 نومبر 2016 21:48
(جاری ہے)
صدارت ڈاکٹر عبد الرزاق صابرنے کی۔ ڈاکٹر نصر اللہ جان وزیراور عارف ضیاء نے سہ ماہی ’’ادبیات‘‘پر مضامین پیش کئے۔
تیسرے اجلاس میں احمد ندیم قاسمی فن اور شخصیت کے حوالے سے مضامین پیش کیے گئے جس کی صدارت ڈاکٹر نذیر تبسم نے کی۔ حفیظ خان اور مبین مرزانے احمد ندیم قاسمی کے حوالے سے مضامین پیش کئے۔ سیمینارکا چوتھا اجلاس پاکستانی زبانوں کے مشاعرہ پر مشتمل تھا۔ صدارت اکرم ذکی نے کی۔ اسلم تاثیراور ہدایت بلوچ مہمانانِ خصوصی تھے۔ موجود شعراء کرام نے کلام پیش کیا۔نظامت محبوب ظفر اور علی یاسر نے کی۔ عبد الرزاق صابر نے کہا کہ احمد ندیم قاسمی انسان دوست اور پیار کرنے والی شخصیت تھے۔ اگر یہ کہا جائے کہ تو مناسب ہوگا کہ وہ ایک شخصیت نہیں شخصیت ساز اور عہد ساز انسان تھے۔ اکادمی کے سہ ماہی ادبیات کا خصوصی شمارہ ’’احمد ندیم قاسمی نمبر‘‘ ایک بے حد اہم کارنامہ ہے جن میں احمدندیم قاسمی کی علمی و ادبی زندگی کے تمام گوشوں کا خوبصورتی سے احاطہ کیا گیا ہے۔ یقیناً یہ ایک دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے جس سے ہماری نئی نسل استفادہ کرے گی۔ ڈاکٹر نذیر تبسم نے کہا کہ احمد ندیم قاسمی پاکستان اور پاکستانیت سے بے پنا ہ محبت کرتے تھے۔ ان کی شخصیت میں متانت کے ساتھ ساتھ ضرافت کا عنصر تھا وہ انتہائی شگفتہ مزاج انسان تھے۔ وہ انسانیت اور انسانیت سے محبت کرنے والے تخلیق کار تھے۔ اُن کے قدم زمین اور تہذیب سے جڑئے ہوئے تھے۔ ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ احمد ندیم قاسمی ایک ہمہ جہت شخصیت تھے، آج ان کی صد سالہ تقاریب کے سلسلے میں ہم انہیں خراج ِ عقیدت پیش کررہے ہیں۔ اکادمی ادب کے فروغ اور بہتر معاشرے کے قیام کے سلسلے میں اسی طرح کی تقاریب منعقد کرتی رہے گی۔ احمد ندیم قاسمی نے نئی نسلوں کی ادبی تربیت کی۔ آج ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مختلف زبانوں کے دانشورانہیں خراجِ عقیدت پیش کیا، یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ عارف ضیاء نے کہا کہ احمد ندیم قاسمی، اصناف نثر اور اصناف شعر دونوں میں کثیر الجہات تھے۔ انہوں نے شاعری، افسانہ، تنقید اور صحافت میں کارہائے نمایاں انجام دیے ۔ وہ تخلیقی شعور کے ساتھ ساتھ تنقیدی شعور کا بھی گہرا ادراک رکھتے تھے۔ مبین مرزانے کہا کہ احمد ندیم قاسمی نے ہمارے ادب کے کئی اصناف پر گہرے نقوش ثبت کیے ہیں۔ احمد ندیم قاسمی ان محدودچند لوگوں میں سے تھے جنہوں نے کم و بیش تین نسلوں کی علمی ادبی آبیاری کی۔ وہ زندگی کے سچے اور گہرے تجربے والے شاعر تھے اور محبت کا تجربہ تو ان کے ہاں وسعت کے ساتھ موجود ہے۔ نصر اللہ جان وزیر نے کہا کہ احمد ندیم قاسمی ایک ہمہ جہت تخلیق کار تھے، ایسے ادیب وقت کی ضرورت ہوتے ہیں۔ انہوں نے حالات کے مطابق قلم کے ذریعے جہاد کیا۔ اکادمی کے تحت شائع ہونے والے ادبیات قاسمی نمبر اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک خوبصورت اور وقیع شمارہ ہے جس میں ملک بھر کی مختلف زبانوںکے تخلیق کاروں نے احمد ندیم قاسمی کے ساتھ تمام پہلوئوں کا خوبصورتی سے احاطہ کیا۔ چیئرمین اکادمی اس کیلئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ حفیظ خان نے کہا کہ احمد ندیم قاسمی نے پاکستانی دیہات کے ماحول اورفضا کو جس طرح پوٹریٹ کیا اُس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کے ہاں غزل اور نظم میں بھی سلیقہ اور شعار ملتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.