ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2نوجوان جاں بحق

منگل 22 نومبر 2016 20:05

ڈسکہ۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2نوجوان جاں بحق ہوگئے،تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ اسلام آباد کا 18سالہ فہیم مقامی فیکٹری میں کام کرتاتھاگزشتہ روز وہ بیکری سے چھٹی کرکے باہر نکلاتواس کو پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے لواحقین کا کہنا ہے کہ کوئی حادثہ نہیں ہواہمارے بچے کو بیکری ملازمین نے تشدد کر کے قتل کیا ہے جس کے خلاف انہوں نے مین جی ٹی روڈ سول چوک پر سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ۔

(جاری ہے)

موضع گنجیانوالی کے صغیرحسین کابھائی موضع گڑھا سٹاپ پر کھڑاتھاکہ اسی دوران پیچھے سے کار نمبری ایس ٹی 6999آئی جس کو نامعلوم ڈرائیور چلارہاتھا نے زور دارٹکر مار کر شدیدزخمی کردیا اس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاتاحال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :