کسی بھی ملک کی ترقی میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے ،کورکمانڈر ملتان
منگل 22 نومبر 2016 20:06
(جاری ہے)
میں اس موقع پر بچوں کی طرف سے پیش کئے جانے والے ملی نغموں اور ٹیبلوز میں اُن کی کار کردگی پر بھی مبارک باد دیتا ہوں ۔ کورکمانڈر نے مزیدکہاکہ آج کے اس پر مسرت موقع پر یہ بتانا ضروری ہے کہ ان تمام تعلیمی اداروں میں میری اولین ترجیح طلباء کو ’ ’ بہترین انسان ‘‘ بنانا ہے ۔
اس مقصد کے حصول کیلئے اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر خاص توجہ دیں ۔ میں والدین سے بھی امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو گھر کے اندر ایسا ماحول فراہم کریںگے جس سے ان کی تعلیم و تربیت میں بہتری آئے ۔ ایک صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا حامل ہوتا ہے اس لیے ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی جسمانی صلاحیتوں کی بھی جلا بخشی جائے ۔ میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اندر سپورٹس مین سپرٹ پیدا کریں اور ہر مشکل میں صبر و برداشت سے کام لینا سیکھیں ۔ آپ کو یقین دلاتاہوں کہ تمام کھلاڑیوں بالخصوص ریجنل سطح کے کھلاڑیوں کی ہر لحاظ سے حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔کسی بھی ملک کی ترقی میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے ۔ا ٓپ قوم کے وہ معمار ہیں جو ملک کے روشن مستقبل کی خاطر شب وروز محنت میں مشغول رہتے ہیں۔ ہم اس کوشش میں ہیں کہ ملتان ریجن کے تمام تعلیمی ادارے اعلیٰ مقام حصل کریں ۔ اس مقصد کے لئے ملتان اور اوکاڑہ میں ماڈل سکول بنائے جا رہے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں ان میں ہر طرح کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ۔ اور آئندہ بھی دستیاب وسائل سے آپ کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ۔ اب آپکی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے فرائض انتہائی لگن ، جذبہ ء حب الوطنی اور محنت سے ادا کریں تاکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے ۔ فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن کے سالانہ نتائج کے مطابق زینب مہدی نے پہلی ، سدرہ حسنین نے دوسری ، محمد عمیر حیات نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تقریب میں بچوں کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.