چکلالہ ، راولپنڈی کینٹ میں تجاوزات مافیا کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر

بدھ 23 نومبر 2016 14:10

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) چکلالہ و راولپنڈی کینٹ کے علاقوں میں تجاوزات مافیا کی وجہ سے تجاوزات کے باعث ٹریفک نظام شدید متاثر ہونے لگا ۔راولپنڈی و چکلالہ کینٹ کے مشترکہ علاقے 22 نمبر چونگی کے دکانداروں نے بتایاکہ کینٹ بورڈ کا عملہ صبح کے وقت ایک فرضی آپریشن کر کے غائب ہو جاتا ہے جبکہ اس کے بعد ریڑھی و ٹھیلا مافیا دکانوں کے آّگے براجمان ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں اور شہریوں نے بتایاکہ تجاوزات مافیا نے پہلے صرف چوک پر قبضہ کر رکھا تھا جبکہ اب بائیس نمبر چونگی سے فیصل کالونی تک دونوں اطراف براجمان ہو چکے ہیں جس سے سڑک مزید سکڑ گئی ہے ۔تاجروں کاکہناتھا کہ ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن حتی المقدور کوشش کرتے ہیں تاہم متعلقہ محکموں کی عدم موجودگی اور ان کی ناقص کارکردگی کے باعث تجاوزات مافیاکی بدولت ٹریفک مسائل درپیش ہوتے ہیں ۔22 نمبر چونگی کے دکانداروں نے مطالبہ کیا کہ چکلالہ و راولپنڈی کینٹ کے شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ کو ہمہ وقت علاقہ میں موجود ہونے کا پابند کیاجائے تاکہ وہ تجاوزات مافیاکے خلاف فوری سخت کارروائی کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :