بیرون ملک پاکستان کی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے منصوبہ بندی کی جائے، سکندر حیات شیرپائو
بدھ 23 نومبر 2016 19:24
(جاری ہے)
اجلاس میں دوسروں کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم بھی موجود تھے۔اس موقع پر خیبر پختونخوا میں نئے قائم ہونے والے 17انڈسٹریل اکنامک زونز پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جو کہ صوبے کے تمام دوردراز علاقوں سمیت مختلف اضلاع میں قائم کئے جارہے ہیںجن پر جاری اخراجات کا تخمینہ 32.905بلین روپے ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام انڈسٹریل زونز کو سی پیک کے مین روٹ سے منسلک کیا جارہا ہے جبکہ ملک کی بیرون سرمایہ کاروں کو بہتر مراعات دینے کے ساتھ ساتھ ون ونڈوآپریشن کے ذریعے آسان طریقہ کار مہیا کیا جارہا ہے تاکہ صوبے میں صنعتی انقلاب کو کم سے کم دورانیے میں عملی جامہ پہنایا جاسکے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام انڈسٹریل زونزکو بجلی، گیس اور دوسری ضروریات کی آسانی سے فراہمی کو مدنظر رکھ کر انکی سائیٹ کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں پائے جانے والے قدرتی وسائل ،افرادی قوت اور زرعی پیداوار کو مدنظر رکھ کر ان سے وابستہ صنعتوں کے قیام کو ترجیح دی گئی ہے۔اس موقع پر صوبے کے مختلف اضلاع میں پائے جانے والے قدرتی وسائل کو برئوے کار لانے کا حوالہ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں تیس ہزار میگاواٹ ہائیڈل بجلی 1.1بلین بیرل خام تیل اور 16ٹریلین کیوبک فٹ قدرتی گیس کے ذخائر کی نشاندہی کی گئی ہے جن کوبروئے کار لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔صوبائی سینئر وزیر نے مختلف اقدامات کے حوالے سے ادارے کے حکام کو بتایا کہ صوبے میں پائے جانے والے دنیا کے بہترین نہری نظام سے استفادہ کرتے ہوئے مائیکر اور منی مائیکرو ہائیڈل پاور ،صوبے میں قائم ہونے والی سمال ڈیمز سے استفادہ کرنے اور زرعی شعبے میں پیداہونے والی فصلوں کو بھی صنعتی شعبہ سے منسلک کرنے سمیت ہماری جفاکش افرادی قوت کو بھی اپنے منصوبوں میں تقویت دی جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جوانوں کو تکنیکی تربیت اور اور بچوںکو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے اداروں کا قیام بھی منصوبے میں شامل ہے جبکہ بیرونی ممالک اور ملک کے مختلف علاقوں سے سرمایہ کاروں نے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے رابطے شروع کئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.