عاطف خان نے گورنمنٹ ہائی سکول پی اے ایف شاہین کیمپ میںآئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا
صوبائی حکومت میرٹ کی مکمل بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،سفارش یا پارٹی وابستگیو ں پر بھرتی کرکی30سال تک بچوں کے مستقبل کو داؤ پر نہیں لگا سکتے،وزیرتعلیم خیبرپختونخوا
بدھ 23 نومبر 2016 19:24
(جاری ہے)
وزیر تعلیم نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل سرکاری سکولوں میں 12ہزار اساتذہ کی کمی تھی اور 28ہزار میں سے صرف 179سکولوں میں آئی ٹی لیب تھے جبکہ موجودہ دور حکومت میں اب تک 40ہزار اساتذہ این ٹی ایس ٹسٹ کے ذریعے خالصتاًمیرٹ پر بھرتی کئے جا چکے ہیں اور مزید 15ہزار بھرتی کرنے کا پروگرام ہے۔
اسی طرح رواں تعلیمی سال کے اختتام تک آئی ٹی لیب کی تعداد 179سے بڑھ کر1ہزار3سو40ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5سو سرکاری سکولوں میں انٹرایکٹیوبورڈ لگائے گئے ہیں جس کے ذریعے طلبہ کو ویڈیوز کی مدد سے بھی پڑھایا جائے گااس قسم کے جدید بور ڈ آج تک پرائیوٹ سکولوں میں بھی نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 21لاکھ میں سے 14لاکھ طلبہ کو 4ارب روپے کی لاگت سے فرنیچر فراہم کیا گیاہے اور باقی کو بھی بتدریج فراہم کیا جا رہا ہے۔عاطف خان نے کہا کہ ترقی بڑی بڑی عمارتوںیا سڑکوں سے نہیں بلکہ تعلیم سے ہوتی ہے اس لئے حکومت کی تمام تر توجہ تعلیم پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم صرف اور صرف تعلیم سے بنتی ہے جب قوم بنے گی تو پھروہ خود اپنے لئے مستقبل کی راہیں متعین کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے برٹش کونسل کے تعاون سے 56کروڑ روپے کی لاگت سے 83ہزار اساتذہ کو انگلش،میتھس اور سائنس مضامین میں خصوصی تربیت دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.