پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے میچ میں بارش پھر آڑے آگئی
پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیاگیا، صرف 21اوورزہی کرائے جاسکے، نیوزی لینڈ نے 2وکٹوں پر 77رنز بنا لیے جیت راول 35اور راس ٹیلر 29رنز کے ساتھ کریز پر موجود،محمد عامر اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، آ ج کھیل آدھا گھنٹہ پہلے شروع ہوگا
جمعہ 25 نومبر 2016 13:20
(جاری ہے)
سیڈن پارک ہیملٹن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اورکیویز اوپنر لیتھم بغیر کھاتہ کھولے عامر کی گیندپر سمیع اسلم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، دوسری کامیابی کیلئے بھی بولرز کو زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور مجموعی اسکور39پر پہنچا تو ولیم سن 13رنز بناکر سہیل خان کا شکار ہوگئے۔
بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میں صرف 21اوورزہی کرائے جاسکے اور ایمپائرنے وقت سے قبل ہی کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا،دوسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ قبل شروع ہوگا۔جب کھیل ختم ہوا تو جیت راول 35اور راس ٹیلر 29رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔پاکستان کی طرف سے محمد عامر اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے ایک صفر کی برتری حاصل ہے، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کیویز نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.