دوسری بینظیر بھٹوٹینس چیمپئن شپ 4 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی،غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت سے معذرت
جمعہ 25 نومبر 2016 13:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) دوسری محترمہ بینظیر بھٹو شہیدٹینس چیمپئن شپ 4 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی ، ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کرنے سے معذرت کر لی جبکہ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 7لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار اسلام آبادٹینس کمپلیکس میں پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سینیٹر تاج حیدر نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ اور ایشین ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر سینیٹر دلاور عباس اور اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے سربراہ فضل سبحان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔
تاج حیدر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ کی افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ہونگے، چیمپئن شپ میں 16 خواتین سمیت 250 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے، چیمپئن شپ میں بوائز اور گرلز کے انڈر10- ، انڈر14- اور انڈر18- میں سنگلز اور ڈبلز مقابلے منعقد ہونگے، انہوں نے کہا کہ خواتین کے ایونٹ میں لاہور اور کراچی کی کھلاڑی بھی شرکت کریں گی جبکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کو سفری اخرجات اور رہائش کا بندوبست ہوگا، ایک سوال کے جواب میں تاج حیدر نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لئے 23 ممالک سے رابطہ کیا لیکن کوئی بھی کھلاڑی نے پاکستان آنے کی رضا مندی ظاہر نہیں کی،ٹورنامنٹ کافائنل میچز11 دسمبر کو کھیلا جائے گے، جس کے مہمان وزیر اعلیٰ سندھ خصوصی مراد علی شاہ ہونگے جو کھلاڑی میں انعامات تقیسم کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اس ایونٹ کے لئے 15 لاکھ روپے کی گرانٹ دے گی جبکہ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 7لاکھ روپے ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عالمی شہرت یافتہ باکسرعامر خان کو پاک فوج نے ایک دن کے لئے اعزازی کیپٹن کے رینکس لگا دیے
-
پی سی بی و پی ایس ایل فرنچائزز کاجنرل کونسل اجلاس، پی ایس ایل2025 ء کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا ، اہم کھلاڑی شامل
-
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف
-
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، آسٹریلیا ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.