کاشتکاروں کو فصلات، پھلدار درختوں کو دیمک کے حملہ سے بچانے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات کی ہدایت

جمعہ 25 نومبر 2016 16:18

فیصل آباد۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو زرعی فصلات، پھلدار درختوں، جنگلات اور گھریلو باغیچوں کو دیمک کے حملہ سے بچانے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ دیمک کے حملہ سے پودے اور درخت مکمل طور پر سوکھ جاتے ہیں جس کی بدولت ہر سال لاکھوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں جو کہ ملکی معیشت کا بڑا نقصان ہے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ دیمک کے خاندان میں ملکہ، بادشاہ، سپاہی اور کارکن ہوتے ہیں جو خوراک حاصل کرنے کیلئے اگتے ہوئے پودوں سے لے کر جوان پودوں مثلاً گندم، کپاس، مکئی، گنا، دالیں اور پھلدار پودوں وغیرہ پر حملہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دیمک کے حملہ سے متاثرہ پودوں کو اوپر سے کھینچا جائے تو یہ آسانی سے جڑ کے ساتھ ہی اوپر آ جاتے ہیں نیزپودوں کی جڑوں پر چھوٹے چھوٹے سوراخ موجود ہوتے ہیں جن میں عام طور پر سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے کیڑے چلتے پھرتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکار فصلات پر دیمک کے حملہ کو روکنے کیلئے گوڈی کریں یا بار ہیرو چلائیں تاہم گوبر کی کچی کھاد کبھی استعمال نہ کریں اور جہاں دیمک کی آبادی زیادہ ہو وہاں انہیں تلاش کر کے ان کے گھروں کو زمین سے نکال کر تباہ کر دیں۔انہوںنے کہاکہ آبپاش علاقوں میں رائونی کرتے وقت یا آبپاشی کے دوران اور بارانی علاقوں میں فصل بونے سے پہلے زمین کی تیاری کے وقت یا حملہ ہونے کی صورت میںجب بارش کا امکان ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے زہروں کا استعمال کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :