قطر:رواں سال ٹریفک حادثات میں 150افراد کی موت۔ (رپورٹ)

جمعہ 25 نومبر 2016 16:44

قطر:رواں سال ٹریفک حادثات میں 150افراد کی موت۔ (رپورٹ)


قطر۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار،25نومبر، 2016) الرایا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے گیارہ مہینوں میں ٹریفک حادثات میں 150افراد کی موت واقع ہوئی ۔جبکہ پچھلے سال یہ تعداد 227تھی۔

(جاری ہے)

ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے مرتب کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق یہ کہا جا رہا ہے کہ سال 2016میں ٹریفک حادثات میں 34فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تاہم قطری حکومت شرح اموات کو اور کم کرنے کیلیے حکمت عملی بنا رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سال2022تک ہم اس شرح میں بہت زیادہ حد تک کمی لانے میں کامیاب ہو جا ئینگے۔

متعلقہ عنوان :