سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور شراب برآمدگی کیس میں پیش

عدالت نے عبوری ضمانت 2 دسمبر تک منظور کر لی‘50,000 روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

ہفتہ 26 نومبر 2016 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) اسلام آباد میں شراب برآمدی کیس میں رہنما تحریک انصاف اور صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈا پور عبوری ضمانت کی منظوری کیلئے خود سیشن جج اسلام آباد سہیل اکرام کی عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے 2 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50,000 روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم بھی دیدیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے شراب اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گاڑی میں شراب نہیں شہد کی بوتلیں تھیں۔…(رانا)