وزیراعلیٰ شہبازشریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ و چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن کی ملاقات
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں،پاکستان کی بہادرا فواج بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، پوری قوم پاک افواج کیساتھ ہے اقوام عالم کے ضمیر کو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا ساتھ دینے کیلئے جاگنا ہوگا‘وزیراعلیٰ پنجاب بھارت کی ہٹ دھرمی اور جبر و تشدد کشمیری عوام سے ان کا حق خودارادیت چھیننے میں ناکام ہوچکے ہیں‘مولانا فضل الرحمن
ہفتہ 26 نومبر 2016 19:11
(جاری ہے)
پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی،سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرتقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور تنازعہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے۔
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی بہادرا فواج بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر فوج وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور جبر و تشدد کشمیری عوام سے ان کا حق خودارادیت چھیننے میں ناکام ہوچکا ہے۔بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل بند کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نفاق کی نہیں بلکہ اتحاد کی ضرورت پہلے سے بہت بڑھ چکی ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف اورمولانا فضل الرحمن نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اورایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.