جنگ نہیں چاہتے اگر اکسایا گیا تو دشمن کی آنکھیں نکال کر اسکے ہاتھ میں رکھ دیں گے، بھارت کی گیدڑ بھبکی

مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا بھرپوجواب دے رہے ہیں ، جب انہیں احساس ہوتا ہے تو وہ ہم سے رابطہ کرکے اسے ختم کرنے کو کہتے ہیںمیری ماں نے سکھایا تھا کہ اگر تم کسی خرگوش کا بھی شکار کرنے کیلئے جاتے ہو تو اسکیلئے ایک شیر کو مارنے کی تیاری کر کے جائو بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا گوا میں ریلی سے خطاب

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:49

جنگ نہیں چاہتے اگر اکسایا گیا تو دشمن کی آنکھیں نکال کر اسکے ہاتھ میں ..

نئی دہلی/پنجی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر اسے اکسایا گیا تو دشمن کی آنکھیں نکال کر اسکے ہاتھ میں رکھ دیں گے، مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا بھرپوجواب دے رہے ہیں ، جب انہیں احساس ہوتا ہے تو وہ ہم سے رابطہ کرکے اسے ختم کرنے کو کہتے ہیں ۔

ہفتہ کو بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق گوا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ سرحد پر گزشتہ تین دنوں سے فائرنگ نہیں ہو رہی تھی کیونکہ اگر وہ (پاکستان) ایک مرتبہ فائر کرتا ہے تو ہم دو مرتبہ ان پر فائر کرتے ہیں ، ہم سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا بھرپوجواب دے رہے ہیں اور جب انہیں احساس ہوتا ہے تو وہ ہم سے رابطہ کرکے اسے ختم کرنے کو کہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیردفاع نے بھڑک مارتے ہوئے کہا کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر کسی نے اسے اکسایا تو دشمن کی آنکھیں نکال دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لڑائی کی کھجلی نہیں لیکن اگر کسی نے ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم اس کی آنکھیں نکال کر اس کے ہاتھوں میں ڈال دیں گے ، ہم ایسا کرنے کی بہت طاقت رکھتے ہیں ۔منوہر پاریکر نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں ،میری ماں نے مجھے سکھایا تھا کہ اگر تم کسی خرگوش کا شکار کرنے جا رہے ہو تو اس کے لئے ایک شیر کو مارنے کی تیاری کر کے جائو۔

متعلقہ عنوان :