جنوبی وزیرستان:حسن خیل سے تیل کمپنی کے 7 اہلکار اغوا

اغواہونے والے ساتوں افراد پاکستای اور غیرملکی آئل کمپنی کے ملازمین ہیں، پولیٹیکل حکام

اتوار 27 نومبر 2016 12:20

ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے حسن خیل سے تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے 7 اہلکاروں کو اغواکر لیا گیا۔گزشتہ روز لاپتہ 7 افراد کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق مغویوں کوایف آر درہ زندہ اور اورجنوبی وزیرستان کیسرحدی علاقے حسن خیل سے گزشتہ روز اغواکیا گیا، اغواہونے والے ساتوں افراد غیرملکی آئل کمپنی کے ملازمین ہیں،تمام مغوی پاکستانی شہری ہیں۔پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں ، اغوکاروں کی گرفتار ی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہی

متعلقہ عنوان :