صوابی انٹر چینچ پر مزاحمت کے بعد پارٹی کے لوگ ’’پیر ‘‘ سمجھنے لگے ہیں‘ پرویز خٹک

عوام کو جھنڈے والے گاڑیوں میں بیٹھی شخصیات کو گالیاں دیتے سنا ہے ‘ وزیر اعلیٰ کے تقریب میں چٹکلے

اتوار 27 نومبر 2016 20:01

صوابی انٹر چینچ پر مزاحمت کے بعد پارٹی کے لوگ ’’پیر ‘‘ سمجھنے لگے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ پرویز خٹک نے انصاف پروفیشنل فورم کے زیر اہتمام تقریب کو کشت زعفران بنا دیا۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ایک موقع پر کہا کہ صوابی انٹر چینچ پر مزاحمت کے بعد پارٹی کے لوگ اتنی عزت دینے لگے ہیں جس سے مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں ’’ پیر ‘‘ بن گیا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ مجھ سے پو چھتے ہیں کہ میںاپنی گاڑی پر جھنڈ اکیوں نہیں لگاتا تو میں جواب دیتا ہوں کہ میں نے خود فٹ پا تھ پر کھڑے ہو کر لو گوں کو جھنڈے والی گاڑیوں میں بیٹھی شخصیات کو گالیاں دیتے سنا ہے ، میں پاگل ہوں کہ اپنے ما ں باپ کو گالیاں دلوائوں ، میں اپنی گاڑی پر جھنڈا اس دن لگوائوں گا جب لو گ کہیں گے کہ وہ نر کا بچہ جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :