صوبائی وزیر سیّد ہارون احمد سلطان بخاری کے والد انتقال کر گئے

اتوار 27 نومبر 2016 20:01

صوبائی وزیر سیّد ہارون احمد سلطان بخاری کے والد انتقال کر گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2016ء) صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر وبیت المال پنجاب سیّد ہارون احمد سلطان بخاری اور ایم این اے مخدوم واسط سلطان بخاری کے والد سیّد عبداللہ شاہ بخاری قضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیّد عبداللہ شاہ بخاری سابقہ ایم پی اے تھے ۔مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز ( پیر )کو صبح 11بجے کانڈ شریف تحصیل جتوئی مظفر گڑھ میں ادا کی جائے گی۔