پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازعہ ہے ،ْ عبد الباسط

امن صرف اور صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے ،ْ بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا ،ْ پاکستانی ہائی کمشنر

پیر 28 نومبر 2016 22:15

پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازعہ ہے ،ْ عبد الباسط
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2016ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازعہ ہے امن صرف اور صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے اور بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا۔بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات 2007 سے پہلے بھی خراب تھے حالانکہ اس وقت تو دہشتگردی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازعہ ہے جسے حل کیے بغیر امن ممکن نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات برسوں معطل ہوسکتے ہیں لیکن آخرمیں بات کرنی ہی پڑے گی کیونکہ امن صرف اور صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے اور بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ جنوبی ایشیا کا امن دونوں ملکوں کے تعلقات سے مشروط ہے۔ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں لیکن پیشگی شرائط رکھنے سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، اگر بھارت نے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کی تو قبول کریں گے۔

متعلقہ عنوان :