موسمیاتی تغیرات ،شرح آبادی میں اضافہ کے باعث غذائی مصنوعات کی مانگ میں مسلسل اضافہ

اجناس کی سالانہ عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ 0.22 فیصد ہے، عالمی ادارہ برائے تجارت

منگل 29 نومبر 2016 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) غذائی اجناس کی سالانہ عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ 0.22 فیصد ہے۔ عالمی ادارہ برائے تجارت کی رپورٹ کے مطابق غذائی اجناس کے شعبہ کی عالمی تجارت میں وسعت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

موسمیاتی تغیرات اور شرح آبادی میں اضافہ کے باعث غذائی مصنوعات کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی سالانہ عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ 0.14 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ غذائی اجناس کی عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ 0.22فیصد ہے اس طرح مجموعی تجارت کے مقابلہ میں غذائی اجناس کے شعبہ کی تجارت کا پاکستانی حصہ 0.8 فیصد زائد ہے اور شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :