جرمن فضائی کمپنی کے پائلٹوں کی ہڑتال سے مختصر فاصلے تک جانے والی816 پروازیں منسوخ 82ہزار مسافروں کو مشکلات کا سامنا

منگل 29 نومبر 2016 22:10

جرمن فضائی کمپنی کے پائلٹوں کی ہڑتال سے مختصر فاصلے تک جانے والی816 پروازیں ..
بر لن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کے پائلٹوں کی ہڑتالسے مختصر فاصلے تک جانے والی816 پروازیں منسوخ 82ہزار مسافروں کو مشکلات کا سامنا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کے پائلٹس نے دو روز کے وقفے کے بعد پھر ہڑتال کردی ۔

(جاری ہے)

جس کے باعث مختصر فاصلے تک جانے والی816 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، اور 82 ہزار مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے (آج) بدھ کو ہڑتال کے دورے روز طویل فاصلے تک جانے والی مزید 890پروازوں کی منسوخی سی98 ہزار مسافر متاثر ہوں گے۔

پائلٹوں اور فضائی کمپنی کے درمیان بہتر تنخواہوں کے معاملے پر تنازعہ گزشتہ کئی برسوں سے چل رہا ہے۔ پانچ ہزار چار سو پائلٹوں کی نمائندہ یونین اپریل 2017ء تک کے پانچ برسوں کے لیے تنخواہوں میں بائیس فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :