موسمیاتی اعتبار سے موزوں علاقوں میں زیتون کی کاشت کو فروغ دیاجارہاہے، زرعی شعبہ میں ترقی اور پیداوار میں اضافے کی وسیع گنجائش موجود ہے، فی ایکٹر پیداوار میںاضافے اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے ملکی اور بین الاقوامی زرعی اداروں کے تعاون سے کام کرر ہے ہیں،ترجمان پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل

بدھ 30 نومبر 2016 15:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ( پی اے آرسی) زرعی شعبہ کی ترقی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مؤثر انداز میں کام کررہی ہے۔ پی اے آر سی کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ زرعی شعبہ میں ترقی اور پیداوار میں اضافے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

(جاری ہے)

پی اے آر سی فی ایکٹر پیداوار میںاضافے اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے ملکی اور بین الاقوامی زرعی اداروں کے تعاون سے کام کررہی ہے۔

انہوںنے بتایاکہ زراعت میںجدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور فصلوں کی حفاظت کے لئے کسانوں کو تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے لئے اٹلی کی تعاون سے ملک میں زیتون کی پیداوار میںاضافے کے لئے مؤثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ موسمیاتی اعتبار سے موزوں علاقوں میں زیتون کی کاشت کو فروغ دیاجارہاہے۔ اسی حوالے سے کاشتکاروں کو تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :