لاہور، پی آئی سی میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ہڑتال ، ملزمان کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جمعرات کے روز ہسپتال کی ایمر جنسی میں ناخوشگوار واقعہ کے بعد ہسپتال کے ینگ ڈاکٹروں نے آئوٹ ڈور میں ہڑتال کر دی جو دو گھنٹے جاری رہی تاہم پولیس کی جانب سے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کر دی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ صبح ہسپتال کی ایمر جنسی میں ایک مریضہ کے لواحقین نے مریضہ کی حالت خراب ہونے پر ایک ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے خلاف ڈاکٹروں نے آوٹ ڈور میں کام بند کر دیا تاہم پولیس کی جانب سے تشدد میں ملوث دو ملزمان کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کر کے دوبارہ کام شروع کر دیا ڈاکٹروں کا مطالبہ تھا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے (اے ملک )

متعلقہ عنوان :