سعودی عرب ،ْ شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق

شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تہامہ کے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں معطل کردی گئیں

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:47

سعودی عرب ،ْ شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے نتیجے ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث اب تک 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں ،ْ درجنوں مکانات متاثر اور نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی حکام کے مطابق سیلابی صورت حال کے باعث بیشہ میں 3 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے ،ْ 2 افراد بھا میں اور 2 القنفذہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں جب کہ جدہ اور جازان کو ملانے والی بین الاقوامی شاہراہ بھی مختلف مقامات سے سیلاب میں بہہ گئی ہے۔ سیلابی کیفیت کے باعث محکمہ ٹریفک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران گھروں سے غیر ضروری طورپر باہر نہ نکلیں۔شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تہامہ کے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں اور محکمہ تعلیم نے طلبہ کو تاحکم ثانی گھروں ہی میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :