مودی سرکار کی وجہ سے بالی ووڈ اسٹارز بھی لائن میں کھڑے ہونے مجبور

بالی ووڈ اسٹار انیل کپور بھی نوٹوں کی تبدیلی کے لیے اے ٹی ایم کی لائن میں لگ گئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:20

مودی سرکار کی وجہ سے بالی ووڈ اسٹارز بھی لائن میں کھڑے ہونے مجبور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی کے اعلان کے بعد بالی ووڈ اسٹار انیل کپور بھی نوٹوں کی تبدیلی کے لیے اے ٹی ایم کی لائن میں لگ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کالے دھن کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے جس کے تحت 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی لگارکھی ہے جس کے بعد پورے ملک میں کیش کی قلت پیدا ہوگئی ہے جب کہ مودی کی بے وقت مہم نے پورے ملک کو پریشان کررکھا ہے اور کئی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہیں لیکن اب اس قلت نے فلمی ستاروں کو بھی پریشان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار انیل کپورخریداری کے لیے شاپنگ مال پہنچے جہاں 500 اور ایک ہزار کے نوٹوں کی بندش کے باعث انہیں بھی اے ٹی ایم کی لائن میں کھڑا ہونا پڑا جب کہ مداحوں نے بھی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنانا شروع کردیں۔ پرستاروں کی جانب سے انیل کپور کے ساتھ بنائی گئی تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اورمودی کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :