شریف خاندان کی تیسری آف شور کمپنی ہونے کا انکشاف، نام بھی سامنے آ گیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:18
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 دسمبر 2016ء) : پانامہ لیکس میں شریف خاندان کی دو آف شور کمپنیوں نیسکول لمیٹڈ اور نیلسن انٹرپرائزز لمیٹڈ کا انکشاف ہوا تھا۔ لیکن اب شریف خاندان کی ملکیت ایک اور کمپنی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی کا نام کُوبر گروپ ہے۔ اس کمپنی کا نام ایسے حالات میں سامنے آیا ہے جب شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ میں پانامہ کیس زیر سماعت ہے اور شریف خاندان عدالت میں لندن میں خریدی گئی جائیداد کی منی ٹریل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
پانامہ گیٹ کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق مریم صدفر اپنے بھائی کی کمپنی کی ٹرسٹی ہیں۔ دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ لندن میں خریدے گئے فلیٹس قطری شہزادے کی دی گئی رقم سے خریدے گئے تھے۔(جاری ہے)
فروری 2006 میں مریم نواز نے اپنے بھائی حسین نواز کی دو آف شور کمپنیوں نیلسن اور نیسکول کے لیے بطور ٹرسٹی دستخط کیے تھے۔
اسی دن انہوں نے ایک اور کمپنی کُوبر گروپ، جس میں ان کے بھائی کے 49 فیصد حصص تھے، کے لیے بھی اقرار نامے پر بطور ٹرسٹی دستخط کیے تھے۔ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی آئندہ سماعت میں 6 دسمبر کو تیسری آف شور کمپنی منظر عام پر لانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم غور کر رہی ہے۔ پانامہ کیس کی دو ہفتوں کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی نے اپنے کیس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دس سے زائد سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری کی جانب سے دئے گئے دلائل پر مبینہ رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کچھ ججز نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ شریف خاندان نے کچھ دستاویزات کی عدم موجودگی سمیت آف شور کمپنیوں کی ملکیت سے متعلق کئی حقائق کی کوشش کی ہے۔ عدالت نے شریف خاندان کی جانب سے منی ٹریل کے دستاویزات کو بھی ادھورا قرار دیتے ہوئے سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔ عدالت کے مطابق بنکوں کی تفصیلات جو قطر سے دبئی اور دبئی سے لندن پیسے کی منتقلی کو ظاہر کر سکیں، غائب ہیں۔ پانامہ کیس کی آئندہ سماعت 6 دسمبر کو ہو گی جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شریف خاندان کی تیسری آف شور کمپنی سے متعلق بھی سوالات اُٹھائے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.