عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مقامی منتظمین کی مشاورت سے فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے،اسسٹنٹ کمشنر
ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:36
(جاری ہے)
اجلاس میں علامہ عبدالروف ربانی، انور علی انصاری، بابر زمان، مرتضی حیدر، قاضی خلیل الرحمن، علامہ نور احمد سیال، رئیس نیاز احمد چاچڑ، الیاس سعیدی سمیت دیگرنے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خان نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، ہمارے شہر میں علماء کرام کے تعاون سے بہترین مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم ہے جسے برقرار رکھا جائے گا اور اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر بھی تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، تاجر برادری اور سول سوسائٹی نے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا اورعید میلاد النبیؐ کے موقع پر بھی اس تسلسل کو قائم رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام اہم جلوس و تقاریب میں انتظامات کا خود جائزہ لیں گے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالروف ربانی، حاجی انور علی انصاری، بابر زمان، الیاس احمد سعید، نور احمد سیال ، رئیس نیاز چاچڑ و دیگر نے کہا کہ ہمارا ضلع امن کا گہوارہ ہے اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام محب وطن اور ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی تہوار پر انتظامیہ نے مثالی اقدامات کئے اور اس روایت کو قائم ودائم رکھا جائے گا،تمام علماء کرام نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.