معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر ڈی سی او ہائوس چکوال میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) حکومت پنجاب معذورں کی بحالی کیلئے مستعد ہے اور ان کی بحالی کیلئے تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر ڈی سی او ہائوس چکوال میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر کے جملہ معذور بچوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ میجر طاہرا قبال ایم این اے، سردار ذوالفقار علی خان دلہہ ایم پی اے،مہوش سلطانہ ایم پی اے، (ن) لیگ کے نوجوان رہنما چوہدری سلطان حیدر، ملک امیر خان ٹمن، چوہدری ارشد بکھاری، راجہ مجاہد افسر، قاضی محمد اکبر، ڈی سی او محمود جاوید بھٹی، اے ڈی سی عاصم جاوید ہاشمی، اے سی شاہد یعقوب، صابر بھٹی ، ڈی پی او چکوال منیر مسعود مارتھ، سردار تاج محمد خان کے علاوہ مقامی قائدین نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب گاہ کو رنگا رنگ غباروں سے سجایا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر طاہر اقبال ایم این اے نے کہا کہ موجودہ حکومت معذور بچوں اور معذوروں کی بحالی کیلئے اپنی بساط کے مطابق مختلف اقدامات کر رہی ہے اور معذور بچوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے۔ سردار ذوالفقار دلہہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کے سپشیل افراد کیلئے مختلف اقدام کیے جا رہے ہیں۔

جن میں معذور افراد کیلئے ملازمتوں کے کوٹہ میں دو فیصد سے بڑھا کر تین فیصد اضافہ ، سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں دس سال تک کی رعایت، تین فیصد کوٹہ کے تحت صوبائی اور ضلعی سطح پر4294آسامیوں کی مشتہری،3988 معذور افراد کو سرکاری ملازمتوں کی فراہمی، 837نابینا افراد کو ڈیلی ویجز کی بنیاد اور مجموعی طور پر1527نابینا افراد کو ملازمتوں فراہم کی گئیں۔

7000افراد کی بحالی کیلئی13ااضلاع میں معذور بحالی سنٹر کے قیام کی منظوری شامل ہیں۔ ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری خواہش تھی عظیم بچوں کی تقریب میرے گھر میں منعقد ہو جو آج منعقد ہوچکی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع چکوال میں سپیشل بچوں کے آٹھ سنٹرز ہیں جن میں ہر بچے کو تعلیمی، سفری، سہولیات کے علاوہ آٹھ سول روپے وظیفہ بھی دیا جارہا ہے، ان سپیشل بچوں کو معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کیلئے ہمیں مدد کرنا ہوگی۔ انہوںنے صابر حسین بھٹی ای ڈی او کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اتنی زبردست تقریب کا انعقاد کیا۔