معاشرے میں خیر اوربھلائی کے ا کثرکام پرائیویٹ سیکٹر سر انجام دے رہا ہے ‘ معذوروں ‘ بے سہارا افراد اور ضرورت مندوں کی کفالت اسلامی فلاحی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے مگر افسوس کہ ہماری حکومتیں یہ کام نہیں کررہی
امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ‘الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر عاصم سنجرانی کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:23
(جاری ہے)
ان خیالات کاانہوں نے بارکھان پریس کلب میں عالمی یوم معزوران کے موقع پر معزورافراد میں وہیل چیئرزتقسیم کرتے ہوئے کہی تقریب میں معزورافراد کے عزیرواقارب الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں نے بھی شرکت کی اس موقع پرالخدمت فائونڈیشن بارکھان کے صدر ثناء اللہ مری،اتحاد معزوران کے رہنما جہانگیر کاکڑ،حافظ ابراہیم ودیگر بھی موجودتھے ،مولانا عبدالحق ہاشمی اورمیر محمد عاصم سنجرانی نے مزید کہا کہ معاشرے کے معذوروں اور بے سہارا افراد کا حق بنتا ہے کہ ان کا سہارا بنا جائے اور ان کی مدد کی جائے ۔
جماعت اسلامی عالم اسلام کی ایک منظم تحریک ہے اور دنیا بھر میں اس کی فکر و سوچ موجود ہے ۔ بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا ‘ ضرورت مندوں کی مدد اور دلجوئی کرنا اور سماجی خدمات انجام دینا مزاجِ نبوت اور کار نبوت کا حصہ ہے ‘معاشرے میں نادار اورمعذور بچوں کی کفالت کرنا بڑی نیکی اور خیر کاکام ہے اور ایسے کرنے والے افراد ‘ ادارے اور ان کی مدد کرنے والے بڑے اجر کے مستحق ہیں ۔ بدقسمتی سے آج حالات ایسے ہورہے ہیں کہ معاشرے میں معذوروں ‘ بیوائوں اوریتیموں کی تعداد بڑھ رہی ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ان کی مدد کرنے والے بھی کم نہیں ہیں اور ایسے افراد اور ادارے سرگرم عمل ہیں جو بے سہاروں کو سہارا فراہم کررہے ہیںالخدمت فائونڈیشن بارکھان کے صدر ثناء اللہ مری،اتحاد معزوران کے رہنما جہانگیر کاکڑ،حافظ ابراہیم نے اپنے خطاب میں حکومتی عدم توجہی ،معزوروں کی مدد نہ کرنے اور ان کے پروگرامات میں باربار بلانے پر نہ آنے پر ان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معزورو ں کی فلاح وبہبود ،روزگار دینے اور تعلیم وتربیت کے حوالے سے کوئی خاص کارنامہ سرانجام نہیں دیامعزوروں کو آئین کے تحت ملازمتوں میں بھی کوٹہ نہیں دیا جارہا ہے جوزیادتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.