ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن لاڑکانہ کے تحت 7 دسمبر کو ’’قومی ووٹر دن‘‘ منایا جائے گا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:22

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن لاڑکانہ نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ 7 دسمبر کو ’’قومی ووٹر دن‘‘ منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ووٹ کے تقدس کے متعلق عوام میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے کمشنر آفس سے جناح باغ چوک تک ریلی نکالی جائے گی اور اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے سامنے لیفٹ آئوٹ ووٹرز کے داخلے کے لئے کیمپیس لگائے جائیں گے جبکہ شہر کے گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کے آڈیٹوریم ہال میں بحث و مباحثے سمیت تقاریر کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :