پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر پارٹنر این جی اوز کے تعاون سے تقریب کا انعقاد
اتوار 4 دسمبر 2016 15:30
(جاری ہے)
پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے خطبہ استقبالیہ دیا اور ادارہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج خصوصی افراد کا حوصلہ بڑھانے کا دن ہے۔ خصوصی بچے صلاحیتوں اور قابلیت میں عام بچوں کے مقابلے میں کم نہیں اور ان بچوں میں آگے بڑھنے کا بے پناہ جذبہ موجود ہے۔ خصوصی بچے اپنے عزم ، حوصلے اور جذبے سے زندگی کے نامساعد حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اگرچہ یہ بچے بعض صلاحیتوں سے محروم ہیں لیکن قدرت نے انہیں بعض خصوصی صلاحیتیں بھی عطا کی ہیں ۔خصوصی بچے سماج کیلئے بوجھ نہیں بلکہ یہ بوجھ بانٹنے کیلئے اپنی صلاحیتیں استعمال کر رہے ہیں۔ اس تقریب میں ان بچو ںکی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بچے بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں۔جو افراد یا ادارے اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں وہ دین و دنیا دونوں کما رہے ہیں اور یہ صدقہ جاریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف ہر سال خصوصی افراد کی تقریب میں شرکت کرکے اپنی بھیگی ہوئی آنکھوں سے پیغام دیتے ہیںاوران کاخصوصی افراد کی بحالی میں مصروف اداروں کیساتھ تعاون،خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت اوربحالی کیلئے انقلابی اقدامات لائق تحسین ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد کی فلاح کیلئے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایاگیا ہے جس کے تحت 72ہزار خصوصی افراد کو خدمت کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں جن کے ذریعے انہیں ہر ماہ 1200روپے کی خصوصی امداد دی جارہی ہے جبکہ ٹرسٹ خصوصی افراد کے لئے قرضے حسن سکیم بھی شروع کررہا ہے ۔انہوں نے وزیر اعلی سے سالانہ گرانٹ میں اضافہ کا مطالبہ کیا جسے انہوں نے بڑھا کر ایک ارب روپے سالانہ کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.