سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتما م ایک روزہ سیمینار منعقد
اتوار 4 دسمبر 2016 20:00
(جاری ہے)
سیمینار میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے سب سے پہلے بلدیاتی نظام کو خوش آمد ید کہا کیونکہ دارالحکومت اسلام آباد میں یہ نظام پہلی دفعہ رائج ہونے جا رہا تھا، اس نظام کی وجہ سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونگے اور عوامی مسائل لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ بھی ہماری طرح عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے اور آپ کو ووٹ دینے والوں کی اکثریت بھی غریب اور محنت کش طبقے پر مشتمل ہے اور یہی وہ رشتہ ہے جو آپ اور ہمارے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں اور ٹریڈ یونینز کے درمیان باہمی رابطہ جدید بنیادوں پر قائم ہو تاکہ محنت کش طبقے کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایل او گورننگ باڈی کے ممبر اور جنرل سیکرٹری پاکستان ورکرز فیڈریشن ظہور اعوان نے منتخب نمائندوں سے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنماء چوہدری محمد یٰسین نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو محنت کش طبقات کے مسائل سے مزید روشناس کرانے اور انکے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں جن سفارشات کا مطالبہ کیا ہے ہم اپنی بین الاقوامی تنظیم کے قائدین سے جلد بات چیت کر کے ان پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہیں ،لوگوں کی منتخب بلدیاتی نمائندوں سے بہت سی توقعات ہیں لہذا آپ لوگو ں کو بھی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ محنت کشوں سے رابطہ رکھنا اور لیبر قوانین سے واقفیت ہونا ضروری ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایل او ایف ٹی ایف کے کنٹری ڈائریکٹر جینز اروپ نے کہا کہ جمہوریت کی ترقی کے لیے محنت کش کو ان کے بنیادی حقوق دینا بہت ضروری ہے ایسے سیمینار منعقد کرانے کا مقصد یہ ہے کہ جن ممالک کی ٹریڈ یونین مضبوط نہیں اور بلدیاتی نمائندے لیبر قوانین سے آگاہ نہیں ان لوگوں کو ایسے پروگراموں کے ذریعے قوانین سے روشناس کرانا ہے ،ایسے پروگراموں کو منعقد کرانے کے لیے فنڈ کی فراہمی اور ان کا بندوبست کرنا ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ ہماری اسی کاوش کی بدولت محنت کش طبقہ اور منتخب نمائندے ان مسائل سے روشناس ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کو انکے حقوق ملنے کی وجہ سے ترقی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہے اور محنت کش طبقے کو اگر حقوق نہ دیے جائیں تو ترقی اور جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی جمہوریت میں ترقی کا سلسلہ جب پروان چڑھتا ہے جب وہاں کی عوام کے لیے صحت ،تعلیم اور رہائش کی بنیادی سہولیات فراہم ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.