حیدرآباد، سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی ڈے جوش وخروش سے منایا جارہا ہے
مختلف سیاسی، سماجی اور قوم پرست تنظیموں کی جانب سے ریلیاں اورمختلف پروگرام کا انعقاد کیا جا رہاہے
اتوار 4 دسمبر 2016 20:40
(جاری ہے)
حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بڑا اسٹیج لگاکر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں نوجوان سندھی نغموں پر رقص کررہے ہیں۔
یہ دن ہر سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں منایا جاتا ہے اور اس ثقافتی دن کو منانے کا مقصد سندھ کی ثقافت کو روشناس کرانا ہے۔ اس دن کی تیاریاں کئی روز قبل ہی شروع کردی جاتی ہیں ۔ اس سال گزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ گہما گہمی ہے۔ اس حوالے سے حیدرآباد اور اس کے قرب وجوار کے علاقوں لطیف آباد ، قاسم آباد ، ٹنڈو جام ہوسڑی ، کوٹری ، جامشورو اور قرب وجوار کے علاقوں میں مختلف تعلیمی اداروں اور اسکولوں میں بھی اس دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں بچوں نے ثقافتی شو میں ٹیبلو اور نغمے پیش کئے۔جبکہ حیدرچوک ، سبزی منڈی چوک ، رسالہ روڈ ، نسیم نگر چوک ، وادھو واہ مکی شاہ روڈ ، وحدت کالونی روڈ سمیت لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں مختلف جماعتوں اور ثقافتی حلقوں کی جانب سے استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں سے گذرنے والی ریلیوں پر پھول نچھاور کئے جارہے تھے ،دوسری جانب ثقافتی ڈے کے حوالے سے نکلنے والی درجنوں ریلیوں کے باعث شہر بھر میں بد ترین ٹریفک جام رہا اور اس حوالے سے ٹریفک پولیس و انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی طرح کے انتظامات نہیں کئے گئے تھے جس کے باعث شہر ی گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے جبکہ حیدرچوک سمیت مختلف شاہراہوں پر تعینات ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک پر قابو پانے کے بجائے سڑک کے کنارے کھڑے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے اور ثقافتی ریلیوں کے نکلنے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.