سال رواں یا آئندہ دوسری مرتبہ آنیوالوں سے 2ہزار ریال فیس وصول کی جائیگی، سال رواں کا عمرہ پہلا شمار ہوگا، ’’وے ٹو عمرہ ‘‘ ویب سائٹ پر فیس کا خانہ ختم ہوگیا
اتوار 4 دسمبر 2016 23:50
(جاری ہے)
پاکستانی و مقامی عمرہ کمپنیوں اور ایجنٹوںکا کہنا ہے کہ انہیں عمرہ شعبہ کے حکام سے ہدایت ملی ہے کہ گزشتہ برسوں میں عمرہ ویزے کا کوئی اعتبار نہیں ہوگا۔
سال رواں کے دوران آنے والے معتمر کا پہلا عمرہ شمار کیا جائے گا ۔ یہی معتمر سال رواں یا آئندہ برسوں میں آنے کا خواہشمند ہو تو اس کا وہ عمرہ دوسرا شمار کیا جائے گا اور اس سے 2000ریال عمرہ فیس وصول کی جائے گی۔ الوسام عمرہ کمپنی کے حافظ مجتبیٰ اعوان نے بتایا کہ انہیں ہدایت ملی ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران عمرہ ویزہ جاری کرنے کا کوئی اعتبار نہیں ہوگا۔ سال رواں کے دوران معتمرین کا پہلا عمرہ شمار کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ عمرہ کمپنیاںویب سائٹ ’’وے ٹو عمرہ‘‘ کے ذریعہ عمرہ پر جانے والے کا پاسپورٹ نمبر فیڈ کرکے معلوم کرتی تھی کہ اس پر فیس لاگو ہوتی ہے یا نہیں ۔ ویب سائٹ میں گزشتہ 3سال کے دوران عمرہ پر آنے والوں کا ریکارڈ ہوتا ہے۔ نئی ہدایت ملنے کے بعد اب مذکورہ ویب سائٹ پر کسی بھی معتمر کا پاسپورٹ نمبر فیڈ کیا جائے تو فیس لاگو نہیں ہوتی ۔ انہوں نے بتایا کہ فیس کی وجہ سے پاکستان سے عمرہ ویزے پر آنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہوگئی تھی مگر اس ہدایت کے بعد اب کاروبار میں تیزی آئے گی۔ ایک اور پاکستانی عمرہ کمپنی کے سربراہ میجر عبد الواحد غوری نے بتایا کہ انہیں سعودی عمرہ کمپنیوں سے ہدایت ملی ہے کہ عمرہ فیس منسوخ ہوگئی ہے البتہ سال رواں کے دوران دوسری مرتبہ عمرہ پر جانے والے کو 2000ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے گزشتہ 3برسوں کے دوران عمرہ پر جانے والا معتمر اگر سال رواں میں بھی عمرہ کا خواہشمند ہو تو اس سے فیس لی جاتی تھی تاہم نئی ہدایت کے بعد کسی بھی معتمر سے فیس نہیں لی جارہی۔ دوسری طرف مصری وزارت سیاحت میں حج وعمرہ کمیٹی کے رکن احمد ابراہیم نے مصری اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت حج کی طرف سے انہیں ہدایت ملی ہے کہ عمرہ فیس سال رواں سے لاگو نہیں ہوگی۔ سال رواں کے دوران کیا جانے والا عمرہ پہلا شمار ہوگا جبکہ آئندہ برسوں میں دوبارہ عمرہ کے خواہشمند کو عمرہ فیس اداکرنا ہوگی۔یاد رہے کہ عمرہ فیس کے نئے ضوابط کے متعلق وزارت حج نے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا۔ اس سے قبل 3برس کے دوران کئے جانے والے عمرے کو پہلا شمار کیا جانابھی غیر اعلانیہ تھا اور اب نئی ہدایت کے متعلق بھی وزارت حج کی طرف سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔آخری اطلاعات تک سعودی عرب نے نہ تو اس خبر کی تردید کی نہ تصدیق۔ دریں اثناء پاکستان کے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے چیئرمین محمد یحییٰ پولانی نے عمرہ ویزہ فیس کی واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ اقدام سے دیار مقدس کی زیارت کرنے کے خواہش مند افراد کی دلی آرزو پوری ہوئی ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمرہ ویزہ پر سعودی حکومت کی جانب سے 2 ہزار ریال فیس لاگو کرنے سے دیار مقدس جانے کے خواہشمند ایسے افراد جو متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ان پر اضافی بوجھ بڑھ گیا تھامتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.