دبئی :ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی۔
پیر 5 دسمبر 2016 11:54
دبئی ۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016) دبئی میں ایک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ایک بس اور چھکڑے کے مابین گرہود کے علاقہ میں ربط سٹریٹ میں ہوا ۔ بس میں 20افراد سوار تھے جن میں سے حادثے کے بعد چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص کی موت ہسپتال میں ہوئی۔
(جاری ہے)
تاہم زخمی ہونے والے چار افراد کو راشد ہسپتال لے جایا گیا جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
اس حوالے سے الراشدیہ پولیس کے ڈائریکٹر برگیڈئیر سعید حماد بن سلیمان کی یہ کہنا ہے کہ ہم اس حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر دہے ہیں لیکن ابھی تک ابتدائی انکوائری سے یہی پتہ چلا ہے کہ یہ حادثہ بس ڈرائیور کی عدم توجہ سے ہوا کیونکہ اکثر ٹریفک حادثات ڈرائیور حضرات کی سڑک پر مکمل توجہ نہ ہونے کے باعث بھی ہوتے ہیں۔لیکن اس حوالے سے ابھی تفتیش جاری ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.