ڈیوس کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، ایشین ٹینس فیڈریشن کا 5ہزار ڈالر امداد کا بھی اعلان
پیر 5 دسمبر 2016 16:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ایران کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان کو ملنے کی تصدیق ہوگئی۔ ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ٹورز پروگرام کے لیے پاکستان کو پانچ ہزار ڈالرز کی امداد کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں ایشین ٹینس فیڈریشن کے وائس پریزیڈنٹ سینیٹر دلاور عباس نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایشیائی ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سریش سبرامنیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا میں ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لئے ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ایشین ٹورز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
مقابلوں کا پہلا مرحلہ بھارت میں منعقد کیا جائے گا جس میں بھارت، پاکستان، تھائی لینڈ، ایران اور فلپائن کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔(جاری ہے)
اے ٹی ٹی کے 6ایونٹس پاکستان میں جبکہ بھارت اور تھائی لینڈ میں 12ایونٹ ہوں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پیٹرن سینیٹر دلاور عباس نے کہا کہ پاکستان نے 11سال بعد ڈیوس کپ کی میزبانی حاصل کی ہے۔اس موقع پرایشیائی ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سریش سبرامنیم نے پاکستان کی مہمان نوازی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عقیل خان پاکستان کا ایک اچھا کھلاڑی ہے،اے ٹی ٹی کا مقصد جونئیرز کی مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔
نیوز کانفرنس کے موقع پر ایشیائی ٹینس فیڈریشن کی جانب سے اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کو 3000ڈالرکا چیک جبکہ پاکستان ٹینس فیڈریشن 2000 ڈالرز کا چیک حوالے کیا گیا۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.