نوازمودی دوستی خطے اوردنیاکونقصان پہنچائے گی۔بلاول بھٹو
بیت اللہ محسودکی موت پرچوہدری نثارآنسوبہارہے تھے،نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ (ن)لیگ کاپلان ناکام ہواہے،2018ء میں وفاق اورچاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 5 دسمبر 2016 18:44
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء):پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ نوازمودی دوستی خطے اور دنیاکونقصان پہنچائے گی،بیت اللہ محسودکی موت پرچوہدری نثارآنسوبہارہے تھے،نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ (ن)لیگ کاپلان ناکام ہواہے،2018ء میں وفاق اورچاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔انہوں نے آج پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں پنجاب کی سیاست میں حصہ لینے کیلئے لاہورنہیں ہوں۔
نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ (ن)لیگ کاپلان ناکام ہواہے۔بیت اللہ محسودکی موت پرچوہدری نثارآنسوبہارہے تھے،دہشتگردوں سے نہ لڑکرفائدہ اٹھایا جارہاہے۔آصف زرداری پھرہمارے صدربنیں گے۔2018ء میں چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں ہمارے ساتھ کیاہوا،سب نے اس کاحال دیکھ لیاہے۔اگرہماراوزیرخارجہ ہوتاتو مودی اورافغانستان کوجواب دیتا،صرف ہاں ہاں نہ کرتا،مودی ہمیں گالی دیتاہے سرتاج عزیزکوئی جواب نہیں دیتا۔
اگرنوازشریف کونہ روکاگیاتو مودی اور نوازدوستی خطے کونقصان پہنچائے گی۔جاگ پنجاب جاگ ،بلوچستان اور سندھ جل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرکشمیر،گلگت بلتستان،خیبرپختواہ،پنجاب،بلوچستان،سندھ کے عوام میراساتھ دیتے ہیں تو 2018ء میں ہماراوزیراعظم کون ہوگا؟ کل بھی آج بھی بھٹوہوگا،بلاول نے نعرے لگوائے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.