ارض وطن میں قرآن و سنت سے متصادم کسی قانون کو رائج ہرگز نہیں ہونے دیں گے،سید آفتاب عظیم بخاری
پیر 5 دسمبر 2016 19:57
(جاری ہے)
سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں غیر مسلموں پر 18 سال سے قبل اسلام قبول کرنے پر پابندی کے بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پیش ہونیوالا بل اسلام دشمنی پر مبنی ہے حکومت سندھ کو اسے ہر صورت واپس لینا ہوگا۔
سندھ اسمبلی میں پیش کئے جانیوالا بل قرآن و سنت کے منافی ہے جبکہ پاکستان قرآن و سنت کے نام پر معرض وجود میں آیا ۔قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کو اسلامی قوانین کی تجربہ گاہ بنانا چاہتے تھے لیکن آج کے حکمران قرآن و سنت کی مخالفت ، قائداعظم اور اپنے لیڈر بھٹو کے اچھے اقدامات کو بھی خاک میں ملانا چاہتے ہیں۔نظام مصطفیٰ پارٹی سندھ اسمبلی میں پیش ہونے والے بل کی مخالفت کیلئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے اور اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے ۔بارہ ربیع الاول کے بعد اسلام دشمنی پر مبنی بل کے خلاف زبردست تحریک چلائی جائے گی۔ پاکستان ہمارے مشائخ و آبائواجداد نے بنایا تھا کسی کو اپنی پسند اور قرآن و سنت کی مخالفت میں قانون بنانے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔ پاکستان میں نظام مصطفیٰ کے نظام کے نفاذ کے حق میں اور اسلام دشمن قوانین کے خلاف آخری حد تک جائیں گے۔ سندھ اسمبلی کو ایسے متنازعہ بل کو فی الفور واپس لیکر قرآن و سنت اورعوامی اسلامی حقوق کو رائج کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گےمزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.