پانامہ کیس ، عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے دلائل شروع
میرا کیس شارٹ ، سویٹ اور سمارٹ ہے ۔ شیخ رشید
سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 12:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : پانامہ کیس سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں، جس کے بعد اب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں دلائل کا آغاز کر دیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرا کیس شارٹ، سویٹ اور اسمارٹ ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی پر ماہر قانون دان موجود ہیں، دودھ کی رکھوالی پر بلی کو نہیں بٹھا سکتے۔
میرا ایمان ہے کہ عدالت کو کیس کا علم ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ جدہ اور دبئی کی جائیداد کی تفصیلات میں نہیں جاؤں گا۔ لیکن کاغذات نامزدگی کو دیکھا جائے تو کسی نے وزیر اعظم سے بیٹی کے بارے میں نہیں پوچھا تھا تو کاغذات نامزدگی میں ان کو کیوں ظاہر کیا گیا۔(جاری ہے)
جسٹس کھوسہ نے کہا کہ شیخ صاحب! آپ کی بات میں بظاہر وزن لگتا ہے ۔ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں ایک عام آدمی ہوں میرا وکیل میرا رب ہے۔
میں فرگوسن کی رپورٹ کیسے پھیلائی گئی اس کے بارے میں بھی بخوبی جانتا ہوں۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے پوچھا کہ آپ کے خیال میں مریم نواز کا نام کہاں لکھا جانا چاہیے تھا؟ شیخ رشید نے جواب دیا کہ وزیراعظم نوازشریف کی زیر کفالت میں دو افراد کے نام درج ہیں۔ جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ایک زیر کفالت اہلیہ اور دوسری بیٹی ہیں۔جسٹس کھوسہ نے کہا کہ اگرٹیکس گوشوارےغلط بھرے گئے تو اس کافیصلہ کیا سپریم کورٹ کرے گی۔ انکم ٹیکس کا خانہ بھرا نہیں گیا تھا تو اس کا جائزہ لینا کس کا کام ہے؟ جسٹس کھوسہ اس پر آپ کو متعلقہ فورم سے رابطہ کرنا چاہئیے تھا۔ شیخ رشید نے عدالت میں بیان دیا کہ کاغذات نامزدگی بھرنے والوں کا نام لینا عدالت کے شایان شان نہیں ہوگا۔1989 سے لےکر آج تک بارہ ملین درہم ختم نہیں ہو رہے، مجھے علم نہیں کہ 12ملین درہم کوکہاں سے ہاتھ لگوایا گیا ہے جواتنےبرکت والے ہیں۔ شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ میں وکیل نہیں اس لیے غلطی کے لیے پہلے سے معذرت چاہتا ہوں۔ شیخ رشید کے اس بیان پر جسٹس عظمت نے کہا کہ معافی ملےگی یانہیں یہ بعد کی بات ہے آپ ابھی دلائل جاری رکھیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ نیلسن اورنیسکول کوگوشواروں میں ظاہر کرنا چاہیے تھا ، انہوں نے کہا کہ مجھے ذرہ برابر بھی شک نہیں کہ آف شور کمپنیاں نواز شریف کی ہیں۔ اگر مریم نواز زیر کفالت ہیں تو آف شور کمپنیاں ظاہر کر دینا چاہیے تھیں،متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.