پنجاب حکومت کی کسان دوست پالیسیاں، پاکستان دنیا میں زیادہ گندم پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا،پنجاب میں امسال ایک کروڑ 68لاکھ ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت سے ایک کروڑ95 لاکھ ٹن کا پیداواری ہدف مقرر
جڑی بوٹیوں کی موثرتلفی ، موزوں اوقات میں آبپاشی اور کھادوں کے متوازن استعمال سے پیداوار میں 45فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے،ترجمان محمکہ زراعت
بدھ 7 دسمبر 2016 12:33
(جاری ہے)
انہوںنے بتایا کہ کاشتکار 15دسمبر تک گندم کی پچھیتی کاشت ہر صورت مکمل کریں اور زرعی ماہرین کی سفارشات کے مطابق شرح بیج میں مناسب اضافہ کرلیں۔
انہوںنے بتایا کہ محکمہ زراعت پنجاب نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی پنجاب کے 23ہزار 840دیہات میں گندم کی بیماری کنگی سے محفوظ بیج کے 1لاکھ تھیلے کاشتکاروں میں مفت تقسیم کیے ہیں تاکہ صوبہ میں صحت مند بیج کی کاشت کو فروغ حاصل ہوسکے۔انہوںنے بتایا کہ اعدادو شمار کے مطابق جرمنی میں گندم کی اوسط پیداوار 66.9ٹن مصر میں ،64.7 ٹن امریکہ میں ،59.0 ٹن چین میں، 46.1 ٹن انڈیا 31.0 اور پاکستان میں 29.3ٹن فی ایکڑ ہے جس میں اضافہ کی کافی گنجائش موجود ہے۔خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو ڈی اے پی کھاد فی بوری 2500روپے جبکہ یوریا کھاد فی بوری 1400روپے میں دستیاب ہے ان کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوئی ہے بلکہ فی ایکڑ پیداواری اخراجات میں بھی کمی ممکن ہوگی۔انہوںنے بتایا کہ کاشتکار کھادوں کی قیمتوں میں اس نمایاں کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گندم کی فصل میں نائٹروجنی فاسفورسی اور پوٹاش کھادوں کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوسکے۔ انہوںنے کہاکہ جڑی بوٹیاں نہ صرف گندم کی پیداوار میں 45فیصد تک کمی کا باعث بنتی ہیں بلکہ برآمدی گندم کا معیار بھی خراب کردیتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ فی ایکٹر بہتر پیداوار میں اضافہ کیلئے جڑی بوٹیوں کی موثرتلفی کے علاوہ نازک اوقات پر آبپاشی اور کھادوں کے متوازن استعمال پر خصوصی توجہ دیں تاکہ گندم کے پیداواری ہدف کا حصول ممکن ہواور پاکستان گندم کی اوسط پیداوار حاصل کرنے والے ممالک کی صف میں بہتر پوزیشن پر کھڑا ہوسکے۔مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.