پونٹنگ اور میتھیوہیڈن کا ریکارڈ پاش پاش، ڈیوڈ وارنر کیلنڈر ایئر میں 6 سنچریاں بنانے والے آسٹریلوی بلے باز بن گئے
بدھ 7 دسمبر 2016 14:30
کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) جارح مزاج آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کی رواں برس چھٹی سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ کیلنڈر ایئر کے دوران چھ سنچریاں بنانے والے پہلے آسٹریلوی بلے باز بن گئے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے رکی پونٹنگ اور میتھیوہیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا، پونٹنگ نے 2003ء اور 2007ء سال کے دوران پانچ، پانچ سنچریاں بنائی تھیں جبکہ میتھیوہیڈن نے بھی 2007ء سال کے دوران ون ڈے میچز میں پانچ سنچریاں بنائی تھیں۔
ون ڈے کی تاریخ میں ایک برس کے دوران زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 1998ء میں 9 سنچریاں بنائی تھیں، بھارت کے ہی ساروگنگولی 7 سنچریاں بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ وارنر ایک سال کے دوران زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے تیسرے بلے باز ہیں۔ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں وارنر نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور کی، یہ ان کے کیریئر کی دسویں سنچری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.