میاں چنوں،پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر لڑکی کے ورثاء کا کچہری کے احاطہ میں تشدد،زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے
پولیس تھانہ سٹی نے راستہ میں ہی تین خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے لڑکی کو برآمد کرلیا،اغواء پر 24افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا
بدھ 7 دسمبر 2016 17:54
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق میاں چنوںبوریوالا کے رہائشی علی شیر ولد معشو ق نے میاں چنوں کے نواحی گائوں 120پندرہ ایل کی رہائشی شازیہ بی بی سے پانچ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی،جس پر لڑکی کے ورثاء نے علی شیر اور دیگر افراد پر لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج کروادیا تھا،گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ خاور فرید کے پاس مقدمہ کی پیشی تھی ،پیشی پر آتے ہی لڑکی کے ورثاء نے دھا وا بول دیا،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی گاڑی میں ڈال کرلے گئے،بعدازاں پولیس تھانہ سٹی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے راستہ میں ہی لڑکی کو اغواء کرنے والے تین خواتین پانچ افراد کو گرفتارکرکے لڑکی کوبرآمد کرلیا،لڑکی کو اغواء کرنے پر تھانہ سٹی میں لڑکی کے رشتہ داروں تین خواتین سمیت 14نامزد اور 10نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،بعدازاں پولیس کی نفری میں لڑکی کو دوبارہ جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر لڑکی نے اپنے خاوند کے حق میں بیان ریکارڈ کروایا،دوسری طرف گرفتار تین خواتین سمیت پانچ افراد کو عدالت نے جوڈیشل کردیا۔
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.