لاہور چیمبرزکاربیع الاوّل کے بعد ایف بی آر کی آڈٹ پالیسی کے خلاف یوم سیاہ منانے کا فیصلہ
حکومت نے آڈٹ پالیسی 2016ء پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا اور مکمل اندھیرے میں رکھا گیا ہے‘ صدر عبدالباسط لاہور چیمبر
بدھ 7 دسمبر 2016 20:56
(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ ایف بی آر نے کاروباری برادری کو اعتماد میں لیے بغیر حال ہی میں آڈٹ پالیسی 2016ء کی منظوری دی ہے جس کے تحت وہ اٴْن ٹیکس دہندگان کا دوبارہ آڈٹ کرسکے گا جن کا پہلے آڈٹ کیا جاچکا ہو۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آڈٹ پالیسی 2016ء کاروباری برادری کو ہراساںکرنے کا ایک نیا ذریعہ بن جائے گی جس سے کاروباری ماحول خراب ہوگا۔
مشاورتی سیشن کے شرکاء نے کہا کہ کاروباری برادری کو پہلے ہی ٹیکس عملے کی جانب سے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال، بینک اکائونٹس تک رسائی اور تجارتی اشیاء کی غیر ضروری چیکنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے جن میں آڈٹ پالیسی 2016ء مزید اضافہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آڈٹ پالیسی 2016ء پر کاروباری برادری کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو اس سے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان بداعتمادی بڑھے گی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نئے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں نہیں لاسکے گا جس سے اسے محاصل کے اہداف حاصل کرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہوگا۔ شرکاء نے کہا کہ پالیسی میں اچانک تبدیلی کرنے کی روش تبدیل کرنا ضروری ہے کیونکہ اس سے کاروباری برادری بٴْری طرح متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا کہ وہ آڈٹ پالیسی 2016ء کے متعلق تاجروں کو اعتماد میں لینے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.