کراچی ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں شہید ہونے والے ڈاکٹروں کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے
بدھ 7 دسمبر 2016 22:03
(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے کے صوبائی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر پیر منظور علی نے کہاکہ سیلاب ، زلزلہ یا کوئی بھی قدرتی آفت ہو یا ایمرجنسی کی صورتحال ڈاکٹر ہر وقت اپنی ڈیوٹیوں پر موجود رہتے ہیں اور ڈاکٹرز مسیحا کا کردار انجام دیتے ہوئے لوگوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہیں تو سندھ بھر میں احتجاج کرکے صحت کی سروس معطل کرسکتے ہیں لیکن ہم عوام کے لیے مسیحا کا کردار ادا کرتے ہیں اور ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے۔ انہوں نے کہاکہ 80ڈاکٹرز قتل ہوچکے ہیں لیکن کسی ایک کے بھی ورثاء کو آج تک معاوضہ نہیں مل سکا ہے اور اس حوالے سے ہم نے سابقہ وزیراعلیٰ سے تین مرتبہ ملاقات کی اور انہیں شہید ہونے والے ڈاکٹرز کی لسٹیں فراہم کیں لیکن اس کا بھی کوئی فائدہ نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں ڈاکٹروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور وہ بنیادی مراعات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس ہوٹل میں یہ حادثہ ہوا ہے وہ اربوں روپے کماتا ہے کیوں کہ وہ ایک بین الاقوامی معیار کا ہوٹل ہے لیکن کوئی دفاعی انتظام نہیں ہے ۔ اس موقع پر پی ایم اے کے ڈاکٹر لالہ جعفر خان، سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی وائس چیئرمین اصغر علی پٹھان، نرسنگ کونسل (ایل یو ایچ ) حیدرآباد/ جامشورو کی صدر اسٹاف گل ناز، فارمیسٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر عبدالحفیظ شرودیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.