چترال سے اسلام آباد آتے حویلیاں کے علاقے میں حادثہ کا شکار پی آئی اے طیارہ میں موجود 42مسافر اور عملہ کے جاں بحق ہونے کی آخری اطلاعات تک لوگ معجزے کے منتظر
بدھ 7 دسمبر 2016 23:23
(جاری ہے)
جہاز کا رابطہ کنٹرول سے منقطع ہونے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے قبل علاقے کے مکینوں نے اپنے طور پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے جہاز میں لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کیں۔
معروف گلوکار جنید جمشید اور ان کی اہلیہ نیہا جمشید حادثے میں شہید ہو گئے۔ جنید جمید تبلیغ اسلام کے لئے چترال گئے ہوئے تھے اور اُن کی زندگی کے آخری ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال دنیا کی دھرتی پر ایک جنت نمونہ ہے اور وہ اللہ کی راہ میں کام کرنے کے لئے چترال آئے ہوئے ہیں۔ حادثہ کے بعد مختلف گلوکاروں جن میں وارث بیگ بھی شامل ہیں نے کہا ہے کہ جنید جمید ایک دین دار اور مخلص انسان تھا اُس نے اپنی زندگی میں درجنوں لوگوں کو حج اور عمرے کی سعادت کے لئے اپنے خرچہ پر بھیجا۔ وہ ایک لاجواب شخصیت کا حامل شخص تھا۔ اُن کی شخصیت کے حوالے سے پاکستان کے معروف گلکار اور سکالر ابرار الحق نے کہا کہ جنید جمشید اُن کے قریبی دوستوں میں تھا۔ اُس کا خلاء کافی عرصہ پورا نہیں ہو پائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ شرافت کا نمونہ اور ایک بے مثال انسان دوست تھا۔ جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع کی تصدیق مفتی نعیم نے کی ہے۔ ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں پی آئی اے کو پیش آنے والا حادثہ انتہائی متنازعہ بن گیا۔ ماہرین کے مطابق جب جہاز کا ایک انجن خراب تھا تو اُسے چترال سے اُڑایا ہی کیوں گیا جبکہ اے ٹی آر کا طیارہ نمبر661 ایسا جہاز ہے جو اس سے قبل اس کے درجنوں جہاز بے کار ہوکر گرائونڈ ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سنیٹر رحمن ملک نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ناکارہ طیارہ کب تک لوگوں کی جانیں لینے کے لئے استعمال کیا جاتارہے گا۔ طیارہ کو پیش آنے والے حادثہ کی مکمل تحقیقات ہونا ازحد ضروری ہیں اور ذمہ داران کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنا بھی وقت کی ضرورت ہے۔ (سعید)مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.