چترال سے اسلام آباد آنے والے جہاز میں کوئی فنی خرابی نہیں تھی، دوران پرواز اچانک ایک انجن فیل ہونے پر حادثہ رونما ہوا، تحقیقات میں بین الاقوامی ایجنسیوں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی،چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل کی پریس کانفرنس
جمعرات 8 دسمبر 2016 11:06
(جاری ہے)
ان کے ہمراہ چیف آپریٹنگ آفیسر محمد قاسم اور چیف پائلٹ نارتھ ظفر اسحاق بھی موجود تھے۔
چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ چترال سے اسلام آباد آنے والا جہاز 4 بجکر 40 منٹ پر لاپتہ ہو گیا جس کے بعد یہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس میں سوار تمام افراد بمعہ عملہ جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی آر طیارے کے دو انجن ہوتے ہیں ایک انجن فیل ہونے پر بھی طیارہ محفوظ پرواز کر سکتا ہے لیکن اس طیارہ کا ایک انجن فیل ہونے کے باعث حادثہ ہوا۔ طیارے کے پائلٹ نے مے ڈے کا آخری پیغام دیا جس کے بعد طیارہ کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا اور ریڈار سے دھواں دیکھنے کے بعد جائے وقوعہ کی نشاندہی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی آر طیارے کی 500 گھنٹے 60 دن بعد سول ایوی ایشن کی نگرانی اور پی آئی اے کے انجینئرز کی نگرانی میں اے سرٹیفکیشن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں بین الاقوامی ایجنسیوں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے نے 18 ہزار 739 گھنٹے کی پرواز کی۔ انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج این ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام میتیں پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کئے جائیں اور انہیں ورثا کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی پروازوں میں پی آئی اے سیفٹی معیار اور آپریشنل مینیو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.