پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈر گسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بی ایم پی اورپی بی جی کی حمایت کا اعلان
جمعرات 8 دسمبر 2016 19:45
(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اچھا اقدام ہے اس مرتبہ ایک ایکسپورٹر کو بزنس کمیونٹی سے صدارت کیلیئے نامزد کیا گیا ہے جو حقیقی معنوںمیں ایکسپورٹ کے مسائل کو بہتر طور پر حل کر سکے گا اور بزنس کمیونٹی کو درپیش درینہ مسائل فوری طور پر حل کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کا اتحاد بزنس کمیونٹی کیلیئے نیک شگون ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تمام اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ان کے ہاتھ مضبوط کیئے جائیں کیونکہ اس ہی میں بزنس کمیونٹی کی بقاء ہے ۔انہوںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے معروف رہنما عبدالرحیم جانو کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کیلیئے مشترکہ صدارتی امیدوار نامزد کرنا دونوں گروپوں کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔عبدالرحیم جانو فیڈریشن کے معاملات اور بزنس کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادان کو ایک دیانتدار ،راست گو اور اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والی شخصیت کے طور پر جانتے ہیں ۔ عبدالرحیم جانو قومی معیشت کی بہتری اور تیزتر صنعتکار ی کیلیئے پالیسیاں مرتب کریں گے اور اس حوالے سے چاروں صوبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کوحل کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی ۔بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنمائوں نے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کوحل کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی ۔بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ برسراقتدارآکرایف پی سی سی آئی کو بزنس کمیونٹی کے تعاون سے چلائیںگے اور فیڈریشن سے آمریت کا خاتمہ کردینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.